Kuch Khushi Ke Saee Main Aur Kuch GhamooN k Saath Saath
April 21, 2007 on 4:52 pm | In Tumhain Khonay se Derta HooN |کچھ خوشی کے سائے میں اور کچھ غموں کے ساتھ ساتھ
زندگی کٹ ہی گئی ہے الجھنوں کے ساتھ ساتھ!
آج تک اُس کی تھکن سے دُکھ رہا ہے یہ بدن!!
اک سفر میں نے کیا تھا خواہشوں کے ساتھ ساتھ
کس طرح کھایا ہے دھوکا کیا بتاؤں میں تمہیں
دوستوں کے مشورے تھے سازشوں کے ساتھ ساتھ
کس طرح رکھے ہوئے ہیں چاند سورج اک جگہ
نفرتیں بھی پل رہی ہیں چاہتوں کے ساتھ ساتھ
اس دفعہ ساون میں تیری یاد کے بادل رہے
اس دفعہ میں خوب رویا بارشوں کے ساتھ ساتھ
وہ جنہیں میں دوست کہتا تھا بڑے ہی مان سے
صف بہ صف وہ بھی کھڑے تھے دشمنوں کے ساتھ ساتھ
کاش پھر سے لوٹ آئیں پھر وہی بچپن کے دن!
بھاگنا پھولوں کی خاطر تتلیوں کے ساتھ ساتھ
شہر میں کچھ لوگ میرے چاہنے والے بھی ہیں
پھول مجھ کو لگ رہے ہیں پتھروں کے ساتھ ساتھ
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
yeh tou behtareen hai atif sahab
Comment by BEENISH SCORPION — September 21, 2007 #