Badal Gaee Hai Yeh Zindagi Abb Sabhi Nazaaray Badal Gaee HaiN
April 21, 2007 on 5:40 pm | In Tumhain Khonay se Derta HooN |بدل گئی ہے یہ زندگی اب‘ سبھی نظارے بدل گئے ہیں کہیں پہ موجیں بدل گئی ہیں کہیں کنارے بدل گئے ہیں بدل گیا ہے اب اس کا لہجہ‘ اب اُس کی آنکھیں بدل گئی ہیں وہ چاند چہرہ ہے اب بھی ویسا مرے ستارے بدل گئے ہیں ملا ہوں تم سے تو یوں لگا ہے کہ جیسے دونوں ہی اجنبی ہوں کبھی جو مجھ کو عزیز جاں تھے‘ وہ طور سارے بدل گئے ہیں کہیں پہ بدلا ہے کہنے والا‘ کہیں پہ سامع بدل گیا ہے کہیں پہ آنکھیں بدل گئی ہیں کہیں نظارے بدل گئے ہیں اس لیے بھی میں سر جھکا کر تمہاری نگری سے چل پڑا ہوں تھا ناز جن پر کبھی مجھے بھی وہ سب سہارے بدل گئے ہیں
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^