Zarra C Baysakooni Hai
April 21, 2007 on 5:45 pm | In Tumhain Khonay se Derta HooN |مجھے اس زندگانی سے کوئی شکوہ نہیں لیکن ذرا سی بے سکونی ہے نجانے کیوں مرے دل میں عجب اک خوف رہتا ہے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے دل کے دروازے پہ تیری یاد کی دستک میں وہ شدت نہیں باقی بہت سی خاص باتیں ہیں جو مجھ کو عام لگتی ہیں مرے دل میں انہیں سن کر کوئی طوفاں نہیں اُٹھتا تری آنکھیں‘ ترا چہرہ تری آواز کی رم جھم سبھی کچھ خواب لگتا ہے مجھے محسوس ہوتا ہے سنہری تتلیوں جیسے وہ سب خوش رنگ سے سپنے مرے لفظوں کے پھولوں پر بہت دن سے نہیں بیٹھے مجھے محسوس ہوتا ہے سمے کی تیز لہروں نے ہمارے ریت کے کچے گھروندے توڑ ڈالے ہیں مجھے اُن تیز لہروں سے سنہری تتلیوں جیسے سبھی خوش رنگ سپنوں سے کوئی شکوہ نہیں لیکن ذرا سی بے سکونی ہے مجھے محسوس ہوتا ہے تمہارے دل کے دروازے پہ میری یاد کی دستک مری جاں اب نہیں ہوتی مری جاں اب نہیں ہوتا کہ میری یاد آئے تو تمہاری آنکھ بھر آئے دعائیں مانگتے لمحے مجھے تم بھول جاتی ہو مگر پھر مجھے تم سے کوئی شکوہ نہیں لیکن عجب سی بے سکونی ہے عجب اک خوف ہے دل میں میں تم کو بھول جاؤں گا
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^