Main Dosti k Ajab MausamooN main Rehta HooN (Ghazal)
April 22, 2007 on 9:32 am | In Tumhain Khonay se Derta HooN |میں دوستی کے عجب موسموں میں رہتا ہوں
کبھی دعاؤں‘ کبھی سازشوں میں رہتا ہوں
جو تم ذرا سا بھی بدلے تو جان لے لو گے!
میں کچھ دنوں سے عجب واہموں میں رہتا ہوں
میں جس طرح سے کبھی دشمنوں میں رہتا تھا
اُسی طرح سے ابھی دوستوں میں رہتا ہوں
قدم قدم پہ ہیں بکھرے ہوئے نقوش مرے!
میں تیرے شہر کے سب راستوں میں رہتا ہوں
کیا ہے فیصلہ جب سے چراغ بننے کا!
میں اعتماد سے اب آندھیوں میں رہتا ہوں
تمہارے بعد یہ دن تو گذر ہی جاتا ہے
میں شب کو دیر تلک آنسوؤں میں رہتا ہوں
2 Comments »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
Bohat he umda ….
ALLAH KARAY ZOR-e-QALAM AUR ZYAADA
Comment by Raheel Ahmed — January 28, 2008 #
PoeTry Magic Man ……… Well Done
Comment by Tania — May 13, 2008 #