TumhaiN Kitna Yeh Bola Tha
April 21, 2007 on 1:21 pm | In TumhaiN Mausam Bulaatay HaiN |تمہیں کتنا یہ بولا تھا کہ میری زندگی میں اس طرح شامل نہیں ہونا جب آنکھیں صبح کو کھولوں پکاروں نام میں تیرا کبھی جب آئینہ دیکھوں تمہاراعکس میری آنکھ کی پتلی میں جم جائے خوشی مجھ کو ملے کوئی، تمہارا ساتھ میں ڈھونڈوں دکھوں میں بھی یہی چاہوں کہ میرے پاس ہوبس تم تمہیں کتنا یہ بولا تھا مجھے بادل سے ، بارش سے، محبت ہے ہمیشہ سے مگر تم نے محبت کو جنوں میں کیوں بدل ڈالا میں اب بارش کے موسم میں تمہی کو ڈھونڈتا کیوں ہوں؟ انہی سوچوں میں بھیگا ہوں میں تنہا بھیگتا کیوں ہوں تمہیں کتنا یہ بولا تھا مری عادت نہیں بدلو مری خاطر نہیں بدلو مگر تم نے بدل ڈالا مرا سب کچھ بدل ڈالا میں اب جو خود کو تکتا ہوںمجھے تم یاد آتی ہو تمہیں کتنا یہ بولا تھامجھے تم یاد مت آنا کہ تم کو بھولنا ویسے ہی میرے بس سے باہر ہے مجھے جب یاد آتی ہو تویہ محسوس ہوتا ہے مجھے تم یاد کرتی ہو تمہیں کتنا یہ بولا تھا مجھے تم یاد مت کرنا مجھے تم یاد مت آنا مری اس زندگی میں اس طرح شامل نہیں ہونا تمہیں کتنا یہ بولا تھا
6 Comments »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
tumhay kitna ye bola tha
mujay tum yaad mat aana
is nazm kay hisar say niklon to kuch tareef karon…. really wonderful
Comment by samo — April 23, 2007 #
Boht Umda …
Comment by Omer — May 1, 2007 #
Sir…. ur poem is simply classic….
Comment by Atifa — May 8, 2007 #
zberdast…..
Comment by fatima — September 4, 2008 #
superb atif bhaiya itz jst a superb poem!!!
u r simply genios man!!
this poem iz now added in my favouite poetry!
Comment by Iman — September 20, 2008 #
very nice kis kis poetry ki tareef karon
Comment by meem — November 4, 2008 #